Categories
Breaking news

حکومت اسپین نے”کمپنیوں اورسیلف ایمپلائڈ یعنی آتو نامو“والوں کے لیے براہ راست امداد کی ایک نئی لائن کھول دی

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت اسپین نے بروزجمعہ صبح نو بجے ”کمپنیوں اور سیلف ایمپلائڈ یعنی آتو نامو“ والوں کے لیے براہ راست امداد کی ایک نئی لائن کھول دی گئی ہے،یہ لائن آج صبح نو بجے سے کھول دی گئی ہے،یہ ”سیلف ایمپلائڈ یعنی آتو نامو والوں“ کے لیے مدد کا یہ تیسرا دور ہے جس میں ہسپانوی حکومت کی طرف سے کاروباری سالوینسی یعنی کاروبارزکے استحکام کیلئے مالی مدد کے لیے وسائل مہیا کیے جائیں گے اور اس ضمن میں 993 ملین یورو مختص کئے گئے ہیں،

اس فنانشل ایڈ کے ذریعے ”سیلف ایمپلائڈ یعنی آتو نامو والوں“کو جوطے شدہ ٹیکس کے نظام سے وابستہ ہیں،وہ 3000 یورو تک وصول کرسکیں گے اورجو کمپنیاں سہ ماہی ٹیکس دیتی ہیں وہ 4000 سے لیکر2 لاکھ یوروز وصول کرسکیں گی،اس مدد کیلئے 19نومبر تک درخواست دی جاسکتی ہے،امداد کے لیے درخواست کمپنی کے چینل کے ذریعے دی جانی چاہیے

Leave a Reply

Your email address will not be published.