Categories
Breaking news

حکومتی کمیٹی آج چوہدری برادران سے ملاقات کریگی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد کچھ دیر بعد چوہدری برادران سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کرے گا۔

ملاقات میں حکومتی وفد موجودہ سیاسی صورتحال پر چوہدری برادران کو اعتماد میں لے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی وفد میں شاہ محمود، اسد عمر، پرویز خٹک اور فواد چوہدری شامل ہونگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اتحاد اور پنجاب کے معاملات پر بات ہو گی۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی

خیال رہے کہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کی طرف سے جمع کرائی گئی ہے، قرارداد میں وزیر اعلیٰ کی کارکردگی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ق لیگ سے معاملات طے نہیں پائے، معاملہ ففٹی ففٹی ہے، رانا ثناء

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ ق لیگ سے معاملات طے نہیں پائے، معاملہ ففٹی ففٹی ہے، عمران خان بے تکی کہانیاں سنا کے وزارت عظمیٰ تک آئے، سمجھ رہے ہیں جو لوگ گئے ہیں وہ واپس آجائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.