Categories
Breaking news

حکومتی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، اراکین کی آمد کا سلسلہ شروع

وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 2 بجے بلالیا

حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کیلئے وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو صحافی نے ان سے سوال کیا کہ خان صاحب کیا عوام دوست بجٹ ہوگا؟ وزیراعظم نے جواباً کہا کہ آج سب خوش ہوں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تھے، پیپلز پارٹی کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بجٹ سے متعلق حکمت عملی طے کی گئی۔

کابینہ نے بجٹ منظور کرلیا، تنخواہوں میں اضافے کی بھی منظوری

وفاقی کابینہ نے مالیاتی بل 2021-22 منظور کرلیا،…

وفاقی وزراء شوکت ترین، اسد عمر، شیخ رشید، فواد چوہدری سمیت عمر ایوب، زرتاج گل، حماد اظہر، علی محمد خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ چکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں ارکان پارلیمان کو ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔

عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں بجٹ کے سلسلے میں اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ اقتصادی سروے میں حکومت نے مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافے کا اعتراف کیا، عمران صاحب کو اقتصادی سروے جاری کرنے سے پہلے استعفیٰ دینا چاہئے تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *