
سیکریٹری جنرل پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر بہت خطرناک ہے، جو تعداد حکومت بتا رہی ہے اس سے کہیں زیادہ لوگ متاثر ہیں۔
ڈاکٹر قیصر سجاد کا اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں ایک دم سے اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے۔
Table of Contents
ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 11.2 فیصد ہوگئی
پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح11 اعشاریہ 2 فیصد تک جاپہنچی ہے، کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 41 افراد جاں بحق ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل پی ایم اے نے بتایا کہ پنجاب اور کے پی میں کورونا وائرس کے باعث صورتحال خراب ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح11 اعشاریہ 2 فیصد تک جاپہنچی ہے، کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 41 افراد جاں بحق ہوگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید4 ہزار525 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 41 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 2ہزار268 مریض شفایاب ہو گئے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار256ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ59ہزار116ہو چکی ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
عید کے بعد عوامی اجتماعات، ریلیاں منعقد کریں گے، جاوید لطیف
مسلم لیگ نون کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے مسلم لیگ نون عید کے بعد خود عوامی اجتماعات اور ریلیاں منعقد کر رہی ہے۔
-
نون لیگ کی نائب صدر کا لہجہ افسوسناک تھا، شازیہ مری
پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے کہ نون لیگ کی نائب صدر کا لہجہ افسوسناک تھا، پیپلز پارٹی کو جو سلیکٹڈ کہے تو اس نے سیاست نہیں پڑھی ہے۔
-
لاہور، موٹروے پولیس نے گمشدہ بیگ مالک کے حوالے کر دیا
لاہور موٹروے پولیس کی جانب سے فیصل آباد سروس ایریا میں گمشدہ بیگ مالک کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
-
اختلافات کا مطلب نہ لیا جائے کہ PDMٹوٹے گی، منظور وسان
رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان کا کہنا ہے کہ تھوڑے سے اختلافات اور اپنی اپنی رائے ہوتی ہے، یہ مطلب نہ لیا جائے کہ پی ڈی ایم ٹوٹے گی، پی ڈی ایم قائم رہے گی۔
-
ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 11.2 فیصد ہوگئی
پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح11 اعشاریہ 2 فیصد تک جاپہنچی ہے، کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 41 افراد جاں بحق ہوگئے۔
-
ملک بھر میں کورونا سے مزید 41 اموات
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 ہزار 369 ٹیسٹ کیے گئے تھے
-
لاہور: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 83 مقدمات درج
سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔
-
کراچی، ایم نائن موٹروے پر حادثہ، بچی سمیت 2 افراد جاں بحق
حادثے میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہو گئے
-
دوحہ معاہدہ تنازع کے سیاسی حل کا تاریخی موقع ہے، دفتر خارجہ
دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ کہا کہ افغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں
-
کورونا، کوئٹہ میں دفعہ 144نافذ
محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق ضلع لسبیلہ میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح سترہ فی صد رہی۔
-
اسلام آباد کے 7 علاقوں میں آج سے لاک ڈاؤن
کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں نئی پابندیوں کا اطلاق ہوگیا
-
وزیر خارجہ کا سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے رابطہ
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ نے خطے میں امن اور خوشحالی کےلیے سعودی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا
-
قومی خزانے میں 714 ارب جمع کرواچکے، چیئرمین نیب
چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب ) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ 714 ارب قومی خزانے میں جمع کرواچکے ہیں۔
-
کراچی: سپرہائی وے کے ریسٹورنٹ پر پولیس کا چھاپہ، 10 افراد گرفتار
سپر ہائی وے پر میٹرو ہائی وے ریسٹورنٹ پر پولیس نے چھاپہ مار کر 10 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
-
رقم کیلئے ماں نے بچے کو اغوا کرلیا، ملزمہ اور اس کا بہنوئی گرفتار، پولیس
بچے کے والد نے تھانہ مبینہ ٹاون میں مقدمہ درج کروایا، جس کے بعد پولیس نے چھ گھنٹے میں دس سال کے بچے کو بازیاب کر وا کے باپ کے حوالےکردیا۔
-
لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن پر غور ہو رہا ہے، فردوس عاشق اعوان
معاون خصوصی پنجاب نے کہا کہ لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن کرنا ہے یا نہیں، فیصلہ کل ہوگا، وزیر اعلیٰ پنجاب اعلان کریں گے۔