
حکمراں اتحاد کی جانب سپریم کورٹ آف پاکستان سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے کیس میں فل کورٹ بنائے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران ن ليگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی ایف، ایم کیو ایم، اے این پی، بی این پی، بلوچستان عوامی پارٹی اور وفاق میں شامل اتحاد کی دیگر جماعتوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے کیس پر سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے، فل کورٹ بنایا جائے۔
مریم نواز کی تنقید
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پارٹی ہیڈ کو دیکھ کر آئین کی تشریح بدل جاتی ہے، رات کو سپریم کورٹ کھلی، رجسٹرار بھاگا بھاگا آیا، پٹیشن تیار بھی نہیں تھی، مسلم لیگ ن کے 25 اور ق لیگ کے 10 ارکان پی ٹی آئی کی جھولی میں پھینک دیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ جج ہمارے خلاف ہر مقدمے میں شامل ہوتا ہے، سیسلین مافیا اور گاڈ فادر کہتے ہوئے اقامے پر چلتا کیا، ڈکلیئرڈ اشتہاری عمران خان کورٹ روم نمبر ون میں ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھے ہوتے تھے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں عدالتی فیصلے دیکھیں تو رونگٹے کھڑے کرنے والی داستان ہے، کسی بھی ادارے کی توہین باہر سے نہیں ادارے کے اندر سے ہوتی ہے، ایک غلط فیصلہ سارے مقدمے کو اڑا کر رکھ دے گا، ٹھیک فیصلہ کیا جائے تو تنقید کوئی معنی نہیں رکھتی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب سے حمزہ شہباز وزیرِ اعلیٰ بنے انہیں کام کرنے نہیں دیا گیا۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کیا کہا؟
جے یو آئی اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ فل کورٹ اس کیس کو سنے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کیا کہا؟
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین، وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی پریس کانفرنس کے دوران فُل کورٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 3 افراد اس ملک کی قسمت کا فیصلہ نہیں کر سکتے، اس ملک کی جمہوری جماعتوں کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہمیں فل کورٹ چاہیے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس ملک میں جمہوری نظام چلے، ہمیں نظر آ رہا ہے کہ کچھ لوگوں کو یہ ہضم نہیں ہو رہا، آپ سے برداشت نہیں ہو رہا ہے کہ عوام اپنے فیصلے خود کریں، آپ سے برداشت نہیں ہو رہا کہ ملک جمہوریت کی طرف جا رہا ہے۔
دوسری جانب پریس کانفرنس کے دوران طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ جائز مطالبہ ہے کہ ہمیں فل کورٹ چاہیے، امید ہے کہ سپریم کورٹ فل کورٹ کا مطالبہ مانے گی۔
قومی خبریں سے مزید
-
سندھ میں گاڑیوں کی غیر قانونی نمبر پلیٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
اسپیکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن نے کراچی اور صوبے کے تمام اضلاع میں مختلف گاڑیوں کی غیرقانونی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔
-
ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف کیس، PPP اور JUI کی فریق بننے کی درخواست دائر
پنجاب میں وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب پر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ میں فریق بننے کی درخواست دائر کر دی۔
-
4 سالہ عمرانی تباہی مداخلت کا نتیجہ تھی: حافظ حمداللہ
پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 4 سالہ عمرانی تباہی و سیاسی عدم استحکام مداخلت ہی کا نتیجہ تھا۔
-
اسٹیبلشمنٹ نے تحریکِ عدم اعتماد میں کوئی کردار ادا نہیں کیا: سعد رفیق
آج اہم دن ہے، ہم توقع کرتے ہیں سپریم کورٹ نوٹس لے گی۔
-
فل کورٹ کا مطالبہ مناسب نہیں ہے: حامد خان
سپریم کورٹ بار کے سابق صدر حامد خان کا کہنا ہے کہ فل کورٹ کا مطالبہ مناسب نہیں ہے۔
-
کراچی: آج دوپہر کے بعد مون سون سسٹم کی شدت میں کمی کا امکان
کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث متعدد علاقوں میں پانی جمع اور زندگی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔
-
کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ اعداد و شمار جاری
محکمۂ موسمیات نے کراچی میں گزشتہ روز 11 بجے دن سے آج صبح 8 بجے تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔
-
بلوچستان اور چترال میں بارشوں سے تباہی
بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث پہاڑی ندیوں میں نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ چترال میں برساتی نالوں میں طغیانی نے تباہی مچادی جس سے 10 سے زائد گھر مکمل تباہ ہوگئے۔
-
کراچی کے مختلف علاقوں میں رات بھر موسلادھار بارش
کراچی کے مختلف علاقوں میں رات بھر وقفے وقفے سے تیز بارش کے باعث متعدد علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، سڑکيں ندی نالوں میں بدل گئیں اور نالے ابل پڑے۔
-
شدید بارش برسانے والے بادل پورے کراچی پر موجود
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید بارش برسانے والے بادل پورے کراچی پر موجود ہیں۔ شہر میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔