Categories
Breaking news

حکمران اتحاد نے اہل کراچی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، حافظ نعیم

Advertisement
حکمران اتحاد نے اہل کراچی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، حافظ نعیم

امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکمران اتحاد نے اہل کراچی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔

قائدآباد میں درست مردم شماری، کوٹہ سسٹم کے خاتمے اور بلدیاتی انتخابات کے لیے جماعت اسلامی نے احتجاج کیا۔

Table of Contents

x
Advertisement

حافظ نعیم الرحمٰن نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کہا کہ سندھ اسمبلی میں بیٹھے عناصر نے کوٹہ سسٹم میں غیر معینہ مدت کے لیے اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکمران جماعت پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی 14 سیٹیں لینے کے بعد کراچی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔

امیرِ جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اپنے دونوں ہاتھوں میں لڈو رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جو گرین بسیں کراچی کو دینے کی بات کر رہی ہے وہ سابق سٹی ناظم نعمت اللّٰہ خان نے چلائیں تھی۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ وفاقی ہو یا صوبائی حکومت، کراچی کو سب ہی نے گائے سمجھ رکھا ہے، جس سے دودھ لینا ہے لیکن چارہ نہیں دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی تینوں کی جماعتیں بلدیاتی انتخابات آگے بڑھانا چاہتی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *