Categories
Breaking news

حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم کے قائدین کا متفقہ حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنے پر اتفاق

حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم کے قائدین کا متفقہ حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنے پر اتفاق

حکمران اتحاد اور پاکستان ڈیموکریٹنگ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے قائدین نے ممکنہ صورتحال میں متفقہ حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنے پر اتفاق کیا۔

سپریم کورٹ کے ممکنہ فیصلے سے قبل حکومتی اتحاد اور پی ڈی ایم قائدین کا مشاورتی اجلاس ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاﺅس میں حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم کے قائدین کا مشاورتی اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف، سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری شریک ہوئے۔

اگرفل کورٹ تشکیل نہیں دیا جاتا تو ہم کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے، رانا ثناء اللّٰہ

وزیرداخلہ نے کہا کہ عدالت کے تریسٹھ اے سے متعلق تین فیصلوں میں تضاد ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم، مسلم لیگ (ق)، اے این پی کے قائدین بھی اجلاس میں شریک ہوئے، جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی، بی این پی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے قائدین کے ساتھ مریم نواز اور پارٹی کے دیگر قائدین بھی اجلاس میں شریک تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے کی روشنی میں مستقبل کی حکمت عملی طے کی گئی، تمام قائدین نے ممکنہ صورتحال میں متفقہ حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کو آج کی سپریم کورٹ کی کارروائی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *