
سابق وزیرِ اعظم، ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک میں ایسے حکمران ہیں جنہوں نے 4 سال جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔
اسلام آباد میں شاہد خاقان عباسی نے مفتاح اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بے انتہا ہے، حالانکہ وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں اضافی بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیپرا کے مطابق 5400 میگا واٹ بجلی کا شاٹ فال ہے، عوام کو ہر یونٹ پر 4 روپے 68 پیسے اضافی دینا پڑیں گے، 4 سال گزرنے کے بعد نہ ایل این جی ٹرمینل بنا، نہ ہی ایک فٹ پائپ لائن ڈالی گئی۔
Table of Contents
پرویز الٰہی سے اب رابطہ نہیں ہے، شاہد خاقان
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ پرویز الٰہی نے اپنا فیصلہ کرلیا، اب ان سے رابطہ نہیں ہے، پنجاب میں جب بھی تحریک عدم اعتماد آئی تو اپوزیشن کا مقابلہ پرویز الٰہی سے ہوگا۔
سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ آج ملک میں بارہ بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، مسلم لیگ ن مسائل حل کرتی ہے، بہانے نہیں بناتی۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ جس حد تک مسائل اور بگاڑ آ چکا ہے، یہ سب حقائق عوام کو بتانا ضروری ہے کہ یہ سب کچھ حکومتی نااہلی کی وجہ سے ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب جیسا ملک ڈیزل سے بجلی نہیں بناتا، جبکہ پاکستان میں بڑی مقدار میں ڈیزل سے بجلی بنائی گئی۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جو معاہدے ن لیگ نے کیے تھے ان کے سوا کوئی ایل این جی ہمارے پاس نہیں ہے، ابھی مارچ اپریل ہے، بتائیں جون اور جولائی میں کیا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ حکومت جب آئی تھی تو اضافی بجلی پیدا ہو رہی تھی، جھوٹ بولنے کے لیے بھی عقل چاہیے ہوتی ہے، پی ٹی آئی کے لوگ ساڑھے تین چار سال سے رو رہے ہیں۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ اس وقت عوام کی یہ حالت ہے کہ 26 ہزار کروڑ روپے عوام کو دینا پڑ رہے ہیں، ملک 2018ء میں سستی ترین بجلی بنا رہا تھا۔
آئین سے انحراف کیا تو ملک آگے نہیں چل سکتا، شاہد خاقان
مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئین سے انحراف کریں گے تو ملک آگے نہیں چل سکتے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ سستی ترین ایل این جی لینےوالے ملک کی آج یہ صورتِ حال ہے، یہ سب اس نااہل حکومت کے باعث ہے، یہ 4 سال روتے ہی رہے کام ایک پیسے کا نہیں کیا۔
شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ فارن ریزرو بہت تیزی سے کم ہو رہے ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اس وقت 20 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔
سابق وزیرٍِ اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ گندم امپورٹ کر رہے ہیں لیکن یہ کہہ رہے ہیں کہ بمپر کراپ ہے، گندم، چینی، یوریا اور کاٹن ہم امپورٹ کر رہے ہیں تو بمپر کراپ کہاں گئی؟
مفتاح اسماعیل نے کیا کہا؟
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آج ملک میں گندم امپورٹ ہورہی ہے، پی ٹی آئی والے جھوٹ بولتے ہیں کہ بمپر کراپ ہے، کاٹن کی 53 لاکھ بیل ہوئی تھی جو تاریخ میں کم ترین تھی۔
قومی خبریں سے مزید
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر خریداری کی حد مقرر
ماہ رمضان کے دوران یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیاء کی خریداری کے لیے حد مقرر کر دی گئی، ریلیف پیکج کے تحت سستی اشیاء کی خریداری قومی شناختی کارڈ سے مشروط ہو گئی۔
-
وزیر اعظم پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ، مریم اورنگزیب نے تجویز دے دی
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کے ٹوئٹ پر ردعمل میں کہا کہ دو دن باقی رہ گئے ہیں عمران صاحب کو بنی گالہ میں محفوظ رکھا جائے۔
-
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا وفاقی سیکریٹری داخلہ کو خط۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف نے وفاقی سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ دیا۔
-
اپوزیشن نے اپنے ارکان پنجاب اسمبلی کو لاہور سے باہر جانے سے روک دیا
اراکان پنجاب اسمبلی سے اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر بھی دستخط کرالیے گئے ہیں۔
-
تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کے دن 8 سے 9 لیگی ووٹ کم ہوں گے، فیاض چوہان
تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کے دن ن لیگ کے 8 سے 9 ووٹ کم ہوں گے۔
-
پنجاب میں وزیر اعلیٰ کی نامزدگی سے متعلق حکمت عملی بنالی ہے،عظمیٰ بخاری
عثمان بزدار کے مستعفی ہونے کے بعد پی ٹی آئی نے چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کر رکھا ہے۔
-
سندھ میں 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر سندھ حکومت نے 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
-
وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس، دھمکی آمیز خط پر مشاورت
وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا جس میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور وفاقی وزراء شریک ہوں گے۔
-
کیا حکومت ہٹانے کے لیےکوئی ملک دھمکی دے سکتا ہے، وزیر اعظم عمران خان
وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کی بڑی وجہ مجرموں کو سزائیں نہ ملنا ہے۔
-
کراچی: سمندری ہوائیں معطل، آج پارہ 42 ڈگری چھونے کا امکان
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ افغانستان پر موجود ہوا کے زائد دباؤ کے باعث کراچی میں آج بھی سمندری ہوائیں معطل رہیں گی، ہیٹ ویو کےدوران پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوسکتا ہے۔
-
21 گریڈ کے افسر قائم مقام چیف سیکریٹری سندھ مقرر
بقاء اللّٰہ اُنڑ کو قائم مقام چیف سیکریٹری سندھ مقرر کر دیا گیا۔
-
کراچی میں PTI کا کاروانِ وفا
کراچی میں مزار قائد سے تحریک انصاف کے کاروانِ وفا کا آغاز ہوگیا، پہلا اسٹاپ لسبیلہ چوک ہوگا۔
-
سنجرانی ہی چیئرمین سینیٹ رہیں گے،گیلانی کی انٹراکورٹ اپیل مسترد
چیئرمین سینیٹ کا الیکشن کالعدم قرار دینے کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد کردی گئی۔
-
مصروفیات کے سبب بیشتر منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد نہیں رکھ سکا،بزدار
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اربوں روپے کے منصوبوں کا فائدہ عوام کو پہنچے گا، مصروفیات کے باعث بیشتر منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد نہیں رکھ سکا۔
-
مجھ سے مختلف لوگ رابطہ کررہے ہیں ،صوبائی وزیر
صوبائی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی عاطف خان کا کہنا ہے کہ مجھ سے مختلف لوگ رابطہ کررہے ہیں۔
-
پرویز خٹک اہم ملاقاتوں کیلئے آج لاہور پہنچیں گے
وزیر دفاع پرویز خٹک کے آج شام ترین گروپ کے ناراض ارکان سے ملاقاتوں کا امکان ہے۔