Categories
Breaking news

حکمرانوں نے کرپشن کی، غریب کو تباہ حال کردیا، شہباز شریف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے غریب کو تباہ حال کردیا ہے، مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے۔

لاہور کی نیب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ مخالفین کو اپنے کرتوتوں پر خوفزدہ ہونا چاہیے، انہوں نے ملک میں تباہی اور کرپشن کی ہے۔

شہباز شریف نے حکومت کے خاتمے سے متعلق سوال پر کہا اللّٰہ کی مرضی لیکن اپوزیشن کی پوری کوشش ہے۔

آئی ایم ایف سے شرمناک شرائط پر معاہدہ کیا گیا، حمزہ شہباز

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے شرمناک شرائط پر معاہدہ کیا گیا، یہ لوگ کشکول لے کر دنیا کے پاس جاتے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کہہ رہی ہے کرپشن کے ریکارڈ ٹوٹ گئےہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *