Categories
Breaking news

حنا پرویز بٹ نے نواز شریف کا پیغام عمران خان کو پہنچا دیا

حنا پرویز بٹ نے نواز شریف کا پیغام عمران خان کو پہنچا دیا

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وزیر اعظم عمران خان کے لیے خصوصی پیغام ہے۔

حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر اعظم، علاج کی غرض سے بیرون ملک موجود میاں محمد نواز شریف کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ مسکراتے ہوئے ہوا میں ہاتھ ہلا رہے ہیں، حنا پرویز نے تصویر کے کیپشن میں ’بائے بائے عمران خان‘ لکھا ہے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے دو وزراء کی جانب سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان قومی اسمبلی میں اکثریت کھو بیٹھے ہیں۔

فروغ نسیم اور امین الحق حکومت سے علیحدہ، استعفے وزیر اعظم کو بھجوا دیئے

فروغ نسیم نے وزیر قانون، امین الحق نے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے عہدوں سے استعفے دیے

ایم کیو ایم کے وزراء فروغ نسیم اور امین الحق نے اپنے استعفے وزیراعظم عمران خان کو بھیجوا دیئے ہیں۔

فروغ نسیم نے وزیر قانون جبکہ امین الحق نے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے عہدوں سے استعفیٰ دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.