
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے سائفر سے متعلق اعتراف کیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیریں مزاری نے کہا کہ حنا ربانی نے اعتراف کیا کہ سائفر میں واضح ہے امریکا عمران مخالف عدم اعتماد کامیاب کرانا چاہتا ہے اور یہ بھی کہ اگر تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ یہ سائفر بیان ریکارڈ پر ہے اور یہ پاکستانی ایلچی کی تشریح نہیں ہے، حنا ربانی کھر جانتی ہیں کہ اقتباسات کا کیا مطلب ہوتا ہے۔
اگر میں پریس کانفرنس کا جواب دوں تو ملک کو نقصان پہنچے گا، عمران خان
عمران خان نے کہا کہ حکومت سے ہٹا تو کوشش کی کہ کوئی ایسی بات نہ ہو ملک کو نقصان پہنچے، اسٹیبلشمنٹ پر کوئی ایسی بات نہیں کی کہ فوج کو نقصان پہنچے، دشمن چاہتے ہیں کہ ہماری فوج کمزور ہو، اگر پریس کانفرنس پر جواب دو تو براہ راست بات فوج پر جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حنا ربانی کو نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے تفصیلی منٹس اور وزارتِ خارجہ کے ڈی مارش کا بھی علم ہو گا، جھوٹ بولنا بند کریں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ امریکی تبدیلی حکومت سازش کی حقیقت پر احمقانہ پردے ڈالنے کی کوشش نہ کریں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا کے سامنے ان کی تابعداری وہ مدعا ہے جس کے خلاف ہماری جنگ ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں ہائی پروفائل کیسز کے التواء کا خدشہ
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں زیرِ سماعت ہائی پروفائل کیسز کے التواء کا خدشہ سامنے آیا ہے۔
-
فیصل واوڈا نیب راولپنڈی پہنچ گئے
فیصل واوڈا قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی پہنچ گئے، نیب کی ٹیم ان سے سوالات کرے گی۔
-
خوشاب: پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ ، اسد عمر اسٹیج پر گر گئے
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر خوشاب میں توازن کھو بیٹھے اور اسٹیج سے گر گئے۔
-
وہ دوبارہ مجھے مارنے کی کوشش کر سکتے ہیں، عمران خان
چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کا فرانسیسی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا ہے کہ میری جان کو اب بھی خطرہ ہے۔
-
سانحۂ ماڈل ٹاؤن کیس، ملوث پولیس افسران کی تنزلی کا نوٹیفکیشن کالعدم
لاہور ہائی کورٹ نے فوجداری مقدمات میں ملوث پولیس افسران اور اہلکاروں کے حوالے سے فیصلہ دیتے ہوئے سانحۂ ماڈل ٹاؤن کیس میں ملوث پولیس افسران کی تنزلی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔
-
پی ٹی آئی کارکن مردان سے پیدل زمان پارک پہنچ گیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کارکن بچوں سمیت کفن پہن کر مردان سے پیدل زمان پارک پہنچ گیا۔
-
مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست پر سماعت ملتوی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذاتِ نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی نئی انتظامی کمیٹی قائم
جسٹس اطہر من اللّٰہ کی سپریم کورٹ میں نامزدگی کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کی نئی انتظامی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
-
آئیڈیاز 2022ء: پاک فضائیہ کے طیارے توجہ کا مرکز بن گئے
پاک فضائیہ کے طیارے آئیڈیاز 2022ء میں شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
-
مجھے قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پہلے مجھے قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں اب لال حویلی پر ڈرون چلایا جا رہا ہے
-
سعد رفیق نے ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی۔
-
عمران خان کی زیرِ صدارت مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی
چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت گزشتہ رات ہونے والے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
-
کورونا سے کئی روز بعد 1 شخص کا انتقال
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء میں مبتلا 1 اور مریض جاں بحق ہو گیا۔
-
پی ٹی آئی سینیٹرز کا پارلیمنٹ ہاؤس سے مارچ شروع
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹرز نے پارلیمنٹ ہاؤس سے مارچ شروع کر دیا۔
-
سپریم کورٹ نے لانگ مارچ کیخلاف درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی
سپریم کورٹ آف پاکستان میں عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف سینیٹر کامران مرتضیٰ کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے ریمارکس میں کہا ہے کہ احتجاج کا حق لامحدود نہیں، آئینی حدود سے مشروط ہے۔
-
کراچی: عوام کے تشدد سے 1 شخص ہلاک، ملزم گرفتار
کراچی کے علاقے ہاکس بے میں واقع عبدالرحمٰن گوٹھ کے قریب عوام کے تشدد سے 1 شخص ہلاک ہو گیا، پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔