
وفاقی وزیر قانون رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ یہ لوگ مرکز میں ہم پر حملہ آور ہونے کا شوق پورا کرلیں، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والے 25 مئی کی ایکسرسائز کو ذہن میں یاد رکھیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لانے اور حکومت بنانے کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا۔
پنجاب میں تبدیلی سے متعلق انہوں نے کہا کہ نئی صورت حال کے بعد آنے والے دنوں میں اتحادیوں کا اجلاس ہوگا۔
وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی ادارے سے سپورٹ کا تقاضہ نہیں کیا، فیصلوں سے لگتا ہے ہمیں پنجاب میں ٹارگٹ کیا جارہا ہے، ہم نے اداروں سے نہ تعاون مانگا اور نہ چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدلیہ تین رکنی بینچ کا نام نہیں، ہم عدلیہ کے سامنے نہیں کھڑے، ہم تو 3 رکنی بینچ کے سامنے بھی نہیں کھڑے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پارٹی کے ساتھ جب بھی بیٹھے، ہمیں گالیاں دی گئیں۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ 25 مئی کو خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت تھی، کُل 7 سے 8 ہزار بندے لے آئے تھے، اگر پی ٹی آئی اسلام آباد آنا چاہتی ہے تو اپنا شوق پورا کر لے۔
قومی خبریں سے مزید
-
پروگرام بنایا کہ ہمیں اتنا دبایا جائے کہ اٹھ نہ سکیں، عمران خان
-
عطا تارڑ وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی مقرر، نوٹیفکیشن جاری
نوٹیفکیشن کے مطابق معاون خصوصی عطا تارڑ کا عہدہ وفاقی وزیر کے براہر ہوگا۔
-
پنجاب میں گورنر راج لگانے کا کوئی ارادہ نہیں، جاوید لطیف
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پنجاب میں گورنر راج لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
-
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری، اعلامیہ جاری
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں سندھ اور بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں نقصانات کا جائزہ لیا گیا۔
-
عرفان قادر کی بات بنیادی طور پر درست ہے، احمد اویس ایڈووکیٹ
سینئر وکیل احمد اویس نے کہا ہے کہ عرفان قادر کی بات بنیادی طور پر درست ہے لیکن انداز جارحانہ ہے،اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا۔
-
چیف جسٹس کی نیت پر شک نہیں کر رہا، عرفان قادر
سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی نیت پر شک نہیں کر رہا، عدلیہ اور فوج میں فرق ہے، فوج میں ضروری ہے کہ ایک کمانڈر ہو۔
-
کابینہ کا سپریم کورٹ کے اختیارات پر بحث کرانے کا فیصلہ
کابینہ اجلاس میں پنجاب سے متعلق سپریم کورٹ کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا گیا، اجلاس کو بتایا گیا کہ ازخود نوٹس کیس اور بینچ بنانے کا اختیار صرف چیف جسٹس کا نہیں ہے۔
-
پی ٹی آئی نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے بھی نام فائنل کرلیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم پی اے واثق قیوم ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے امیدوار ہوں گے۔
-
عدالتی اصلاحات کیلئے کمیٹی کے قیام کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
قومی اسمبلی میں عدالتی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
-
ہم چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ متنازع نہ ہو، بلاول بھٹو زرداری
ایسے نہیں ہو سکتا کہ ایک نہیں دو آئین ہوں، ایک نہیں دو پاکستان ہوں، چیئرمین پیپلز پارٹی
-
راولپنڈی: بینظیر بھٹو اسپتال سے 3 ماہ کا بچہ اغوا
راولپنڈی کے بینظیر بھٹو اسپتال سے 3 ماہ کا بچہ اغوا ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
-
پی آئی اے طیاروں کا ایک دوسرے کے سامنے آنے کا معاملہ، تحقیقات شروع
نائب سربراہ ایوانی سول ایوی ایشن حسن خوشخو کا کہنا ہے کہ ایئرٹریفک کنٹرول سے واقعے کی دستاویزات حاصل کر رہے ہیں۔
-
ججوں کی تقرری: سندھ ہائی کورٹ بار کا جوڈیشل کمیشن اجلاس پر تحفظات کا اظہار
سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے اجلاس میں ججوں کی تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن اجلاس پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
-
حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر بیٹی کا بیان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور اپوزیشن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر اُن کی صاحبزادی عائشہ حلیم نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔
-
رانا ثناء کے ہوتے ن لیگ کو دشمن کی ضرورت نہیں، فرخ حبیب
فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگ آصف زرداری کے فیصلوں کی وجہ سے خوار ہوگئی ہے۔
-
سندھ ہائی کورٹ: مبینہ اغوا کیس کی سماعت، لڑکی کی عمر کے تعین کا حکم
سندھ ہائیکورٹ میں شارع نورجہاں تھانے کی حدود سے لڑکی کے مبینہ اغوا کیس کی سماعت ہوئی۔