Categories
Breaking news

حمزہ کے حلف کیخلاف اپیل لارجر بینچ کی سفارش کیساتھ چیف جسٹس کو بھیج دی گئی

حمزہ کے حلف کیخلاف اپیل لارجر بینچ کی سفارش کیساتھ چیف جسٹس کو بھیج دی گئی

لاہور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے حلف کے خلاف تحریکِ انصاف کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کے دوران دو رکنی بنچ نے لارجر بینچ کی سفارش کے ساتھ اپیل چیف جسٹس کو بھیج دی۔

پی ٹی آئی کی انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے عدالتِ عالیہ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔

دورانِ سماعت ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے مؤقف اختیار کیا کہ بنیادی اصول ہے کہ کسی کے خلاف حکم دینا ہے تو قانونی راستہ اختیار کیا جائے۔

حمزہ کا حلف رکوانے کی PTI کی انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر

حمزہ شہباز کا حلف رُکوانے کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی۔

جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کہا کہ ہم نے خبر دیکھی ہے کہ گورنر نے نیا حکم جاری کیا ہے، اس طرح تو آپ کے مطابق وزیرِ اعلیٰ اور کابینہ بحال ہو گئی، اب چونکہ صورتِ حال بدل گئی ہے، گورنر کا حکم ہے، حلف برداری ہو گئی، کیوں نہ نوٹس کر دیا جائے، ہم اپیل کو سماعت کے لیے منظور کر کے نوٹس کر دیتے ہیں، ہم آپ کی استدعا پر لارجر بینچ کی سفارش کر دیتے ہیں۔

عدالت نے سنگل بینچ کے فیصلے میں پیرا 9 میں صدر اور گورنر کے خلاف ریمارکس معطل کر دیے۔

پی ٹی آئی کی اپیل کی مزید سماعت عید کی چھٹیوں کے بعد ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.