
مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز 200 سے زائد ووٹ لیکر کامیاب ہوں گے، اسپیکر پنجاب اسمبلی کےخلاف بھی تحریک عدم اعتماد آئے گی۔
عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ بہت سے آزاد ارکان بھی حمزہ شہباز کو ووٹ دیں گے، چوہدری پرویز الٰہی بھی ڈنڈی مارنے کی کوشش کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خود کو بچانے کیلئے ہمیشہ دوسروں کی قربانی دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ن لیگ کی خواتین کو ایوان میں جانے سے روک دیا گیا ہے، بتایا جائے ہماری خواتین کو ایوان کے اندر جانے سے کیوں روکا جارہا ہے۔
ن لیگ کی ارکان اسمبلی نے اسپیکر آفس کے باہر احتجاج کیا ، اسپیکر صاحب وزیراعلیٰ کا الیکشن دادا گیری کی بنیاد پر لڑنا چاہتے ہیں۔
لیگی رہنما نے کہاکہ ہمیں لابی کے اندر جانے نہیں دیا جارہا ہے،کیا وہ اس طرح الیکشن جیتیں گے؟
انہوں نے کہاکہ ہم دروازہ توڑ دیں گے، ہمیں اندر جانا ہے کوئی روک سکتا ہے تو روک لے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
میرا خیال ہے گورنر کو اسمبلی اجلاس مؤخر نہ کرنے پر ہٹایا گیا، شاہد خاقان
رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں گورنر کو آج پنجاب اسمبلی کا اجلاس مؤخر نہ کرنے پر ہٹایا گیا۔
-
گورنر پنجاب کس کےکہنےپر برطرف ہوئے ؟
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کو چوہدری پرویز الہیٰ کے کہنے پر برطرف کیا گیا ہے۔
-
کسی بھی پارلیمنٹیرین کو روکنے کی ہدایات نہیں ملیں، اسلام آباد پولیس
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ صرف قانون کی حکمرانی پریقین رکھتے ہیں، کسی بھی پارلیمنٹیرین کو روکنے کی ہدایات نہیں ملیں۔
-
وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو برطرف کر دیا
فواد چوہدری کے مطابق نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے۔
-
کراچی، چار مینار چورنگی پر PTIکا دھرنا سحری سے قبل ختم
وزیر اعظم عمران خان کی کال پر پاکستان تحریک انصاف نے چار مینار چورنگی پہ احتجاجی دھرنا دیا، مظاہرین احتجاج میں لوٹے بھی ساتھ لائے اور اپنے منحرف ارکان اور اپوزیشن کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
-
پنجاب اسمبلی کا ون پوائنٹ ایجنڈا، وزیرِ اعلیٰ کا انتخاب
پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 11 بجے دن ہونے جا رہا ہے جس کا ون پوائنٹ ایجنڈا وزیراعلیٰ کا انتخاب ہے۔
-
اپوزیشن نے اسپیکر اسد قیصر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرا دی
وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج صبح ساڑھے 11 بجے ہو گا۔
-
سیاسی کشیدگی بڑھنے پر اسلام آباد کا ریڈ زون سیل
روڈ زون آنے جانے کےلیے صرف مارگلہ روڈ استعمال کیا جاسکتا ہے، ریڈزون میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے۔
-
لندن میں (ن) لیگ کا مخالف شایان علی پھر سرگرم
سابق وزیراعظم نواز شریف دفتر سے باہر نکلے تو شایان علی غلیظ زبان استعمال کرتے ہوئے ان کی طرف بڑھا۔
-
وزیراعظم کی آج ملک گیر احتجاج کی کال
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن ارکان کے خلاف غداری کے مقدمے بنانے کا بھی اعلان بھی کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ اسمبلی میں اپوزیشن کو شکست دیں گے۔
-
منحرف ارکان کی تعداد 35 ہوگئی، رمیش کمار
انہوں نے کہا کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے تین وفاقی وزراء بھی ہمارے ساتھ شامل ہونا چاہتے ہیں۔
-
عمران خان وزیراعظم رہیں گے یا نہیں، فیصلہ آج
قومی اسمبلی کے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہبا زشریف کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد پر ووٹنگ ہوگی۔
-
ترجمان وزیراعظم آفس کا عدم اعتماد سے متعلق خبروں پر بیان
ترجمان وزیراعظم آفس نے کہا ہے کہ عدم اعتماد سے متعلق ایک میڈیا چینل پر بےبنیاد خبریں چلائی جارہی ہیں۔
-
متحدہ اپوزیشن کا اجلاس آج صبح 10 بجے طلب
رپورٹس کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
-
حکومت نے آج ہلڑبازی کا منصوبہ بنایا ہے، سعد رفیق
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم پنجاب میں 200 کا نمبر کراس کرگئے ہیں، عمران خان کے امیدوار کو کچھ سمجھ نہیں آرہا۔
-
پرویز الہٰی کو اکثریت سے کامیاب کروائیں گے، عثمان بزدار
تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں ارکان اسمبلی کی بڑی تعداد موجود تھی۔