Categories
Breaking news

حمزہ شہباز نے مریم سے استعفیٰ مانگ لیا ہے: فیاض الحسن چوہان

پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان

پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز، وزیراعظم سے استعفیٰ مانگ رہی ہیں لیکن حمزہ شہباز نے ان سے استعفیٰ مانگ لیا ہے۔

اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پنجاب کے وزیر نے کہا کہ 14 دسمبر کو بیگم صفدراعوان کا خیالی پلاؤ پک جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جانے کا دعویٰ بلی کے خواب میں چھیچھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 14 دسمبرکے بعد بیگم صفدر اعوان حقیقت کی دنیا میں واپس آجائیں گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ صفدراعوان اورحمزہ شہباز کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہبازنے صفدراعوان کو بیانیے سے ہٹنے کے لیے کہا ہے۔

صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شریف خاندان ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹوٹ پھوٹ کا شکارخاندان اپوزیشن کوکیسے متحد رکھے گا؟

انہوں نے کہا کہ عوام ن لیگ کے ملک دشمن بیانیے اورغیر مخلصانہ رویوں کو جان چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے تبدیلی کے نعرے کے ذریعے نوجوان نسل کو سیاسی شعور دیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ن لیگ نے پڑھے لکھے نوجوانوں کو رکشے اور ٹیکسیاں دے کر ان کے علم کو ضائع کیا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ن لیگ نے ملکی اداروں کی جڑوں کو مضبوط کیا ہوتا تو عوام انہیں سر آنکھوں پر بٹھاتے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جلسے کے بعد پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد اپنی موت آپ مر جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *