Categories
Breaking news

حمزہ شہباز اپنا استعفی اسپیکر کو پیش کرتے تو ان کی تعریف کرتا، فیاض چوہان

حمزہ شہباز اپنا استعفی اسپیکر کو پیش کرتے تو ان کی تعریف کرتا، فیاض چوہان

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز اپنا استعفیٰ اسپیکر کو پیش کرتے تو میں تالیاں بجاکر ان کی تعریف کرتا۔

Advertisement

فیاض الحسن چوہان نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ حمزہ شہباز نے کل اپنا استعفیٰ سوشل میڈیا پر گردش کروایا، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ حمزہ شہبازاستعفیٰ لے کر اسپیکر اسمبلی کے پاس جاتے تو میں تالیاں بجاکر ان کی تعریف کرتا ۔

Table of Contents

x
Advertisement

فیاض چوہان نے مسلم لیگ ن کے صدر سے متعلق کہا ہے کہ شہباز شریف صاحب نے بڑھا چڑھا کر عدالت میں بیان دیا، شہباز شریف جب بھی عدالت آتے ہیں اپنی منی لانڈرنگ سے متعلق بات نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف عدالت میں پہلےاپنی بیماری کا رونا روتے ہیں پھر دھیلے کی کرپشن نہ کرنے کابیان دیتے ہیں۔

فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ دودھ کا جلا چھاچھ بھی پھونک پھونک کر پیتا ہے، شہبازشریف کے ذاتی معالجین کومیڈیکل بورڈ میں شامل کرنے کا رسک نہیں لے رہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *