Categories
Breaking news

حمزہ شہباز آج وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھائیں گے، شہر کی سیکیورٹی سخت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری کیلئے گورنر ہاؤس کے اندر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، تقریب گورنر ہاؤس کے لان میں ہو گی۔

ڈی سی لاہور عمر چٹھہ گورنر ہاؤس پہنچ گئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس کے اندر ایک ہزار مہمانوں کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

گورنر ہاؤس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات اور سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

مال روڈ پر گورنر ہاؤس آنے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں، واٹر کینن بھی گورنر ہاؤس کے باہر موجود ہے۔

نو منتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب کے سلسلے میں گورنر ہاؤس، وزیرِ اعلیٰ سیکریٹریٹ سمیت شہر بھر کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کر دیا

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کر کے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا۔

سی سی پی او لاہور نے گورنر ہاؤس، سی ایم سیکریٹریٹ اور اطراف میں سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سی سی پی او لاہور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنا اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گورنر ہاؤس آنے والے مہمانوں کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، غیر متعلقہ شخص یا گاڑی کو گورنر ہاؤس میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.