Categories
Breaking news

حماد اظہر کی پریس کانفرنس اور ٹوئٹ سے مہنگائی کم نہیں ہوتی، محمد زبیر

Advertisement

سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو بار بار اپنی معاشی ٹیم تبدیل کرنا پڑ رہی ہے، ڈھائی سال میں تین وزیر خزانہ، چار فنانس سیکریٹری تبدیل ہوچکے۔

Advertisement

مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما نے کہا کہ حماد اظہر نے بھی معیشت کے حوالے سے بڑے بڑے دعوے کیے ہیں، حماد اظہر کی پریس کانفرنس اور ٹویٹ سے مہنگائی کم نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال سے چینی بحران چل رہا ہے، ان کی ناک کے نیچے پیسے بنائے جارہے ہیں، چینی بحران پر تحقیقات اور ایف آئی آر کاٹ رہے ہیں،مگر چینی 110روپے کلو مل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

محمد زبیر نے کہا کہ عوام کے لیے ہر نیا دن مشکل سے مشکل تر ہوتا جارہا ہے، عمران خان دعویٰ کرتے تھے کہ میرے پاس بہترین ٹیم ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سےکوئی پوچھےکہ تین سال میں معیشت کا یہ حال کیوں کیا، یہ بتائیں کہ گروتھ ریٹ اتنا کم کیوں ہوا، یہ کورونا کو جواز بتاتے ہیں جبکہ کورونا سے باقی ممالک کی معیشت تباہ نہیں ہوئی۔

نون لیگی رہنما نے کہا کہ یہ لوگوں کو غربت میں دھکیلنے پر احساس پروگرام بڑھانے پر فخر کرتے ہیں، ایک کروڑ نوکریاں دینی تھیں مگر لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سال جمع کیے گئے ٹیکس کا 80 فیصد قرضوں کی ادائیگی میں جائے گا،گزشتہ تین سال میں اخراجات آمدن سے ریکارڈ زیادہ ہیں، ان کے غلط فیصلوں سے عوام پس رہے ہیں۔

محمد زبیر نے کہا کہ اگر یہی حکومت رہی تو ڈیفنس بجٹ کے لیے بھی قرضہ لینا پڑے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *