Categories
Breaking news

حماد اظہر ناقد ایم این اے نور عالم پر برہم ہوگئے

حماد اظہر ناقد ایم این اے نورعالم پر برہم ہوگئے

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر اپنی ہی جماعت کے رکن قومی اسمبلی کی تنقید پر برہم ہوگئے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے ایم این اے نور عالم خان کو جواب دیتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ آپ کی تقریر بھی ہوگئی اور آپ نے داد بھی وصول کرلی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ اپوزیشن سے ڈیسک بجوانا آسان بات ہے، میں بھی حکومت کے خلاف تقریر کردوں تو حزب اختلاف میرے لیے بھی ڈیسک بجائے گی۔

نور عالم خان نے حماد اظہر کو بے خبر وزیر کہہ دیا

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان اپنی ہی حکومت پر برس پرے ۔

انہوں نے کہاکہ تالی اور گالی کے لیے کبھی سیاست کی ہی نہیں ہے، میں ایوان کو بتادوں کہ سیاسی بنیادوں پر محکموں میں بھرتیاں عمران خان نے نہیں کیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *