Categories
Breaking news

حماد اظہر سے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسرمونس علوی کی ملاقات

حماد اظہر اور مونس علوی

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر سے کراچی میں بجلی کی تقیسم کار نجی کمپنی کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں سی ای او کے الیکٹرک نے کراچی میں بجلی کی صورتحال پروفاقی وزیر، وزیراعظم اور گورنرسندھ کے اقدامات پراظہار تشکر کیا۔

کے الیکٹرک کے اعلامیے کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے زائد بجلی کی خریداری اور فوری ادائیگیوں پروفاقی وزیر نے اطمینان کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر کو کراچی میں لوڈشیڈنگ پالیسی کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا جبکہ حماد اظہر نے 250 میگاواٹ اور350 میگاواٹ کے پروجیکٹس کو خوش آئند قرار دیا۔

کےالیکٹرک کے اعلامیے کے مطابق کے الیکٹرک نے کراچی میں 5 لاکھ پودے لگانے کا تہیہ کیا اور 3 لاکھ پودے لگا دیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *