Categories
Breaking news

حلیم عادل شیخ کو رہا کردیا گیا

Advertisement
حلیم عادل شیخ کو رہا کردیا گیا

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کوسندھ ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے پر رہا کردیا گیا۔

حلیم عادل شیخ کو جناح اسپتال سے جیل حکام نے رہا کیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ حلیم گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے دو مقدمات میں جیل میں تھے۔

حلیم عادل شیخ پر جلاؤ گھیراؤ، سرکاری کام میں مداخلت اور پولیس اہلکار کو زخمی کرنے کے مقدمات ہیں۔

مریم کے ابّا، مولانا، احسن اقبال نیب زدہ ہیں، حلیم عادل شیخ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کا مقدمہ بنانے والے خود معاشی دہشت گرد ہیں۔

اُن پر انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا، مقدمات میمن گھوٹھ تھانے میں درج ہوئے۔

اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ رہائی کے بعد سب سے پہلے اپنے کارکنان سے ملنے جیل جاؤں گا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ میرے چار کارکنان جیل میں ہیں ان سے ملاقات کروں گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *