Categories
Breaking news

حلف اٹھانا چوہدری نثار کا ذاتی معاملہ، بات نہیں کرنا چاہتی، مریم اورنگزیب

حلف اٹھانا چوہدری نثار کا ذاتی معاملہ، بات نہیں کرنا چاہتی، مریم اورنگزیب

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانا سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثا کا ذاتی معاملہ ہے، اس پر بات نہیں کرنا چاہتی ہوں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب نے چوہدری نثار کے حلف سے متعلق سوال پر نوکمنٹس کہہ دیا۔

ن لیگی ترجمان نے دعویٰ کیا موجودہ دور حکومت میں شہباز شریف کے منصوبوں کو بند کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے 2014ء میں الیکٹرانک لائبریری اور تمام اسکولوں میں انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ الیکٹرانک لائبریری میں ایک لاکھ کتابوں کو آئی پیڈ میں محفوظ کیا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کوشرم آنی چاہیےکہ وہ نواز شریف اورشہباز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگارہے ہیں، یہ حکومت جھوٹ کے پلندوں پر اپنی تختیاں لگاتی ہے۔

ن لیگی ترجمان نے موجودہ حکومت پر ادارہ شماریات کا ڈیٹا چرانے کا الزام لگایا اور کہا کہ یہ ڈیٹا چوری کرتے اور ن لیگ کے منصوبوں پر تختیاں لگاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا وژن آٹا، بجلی، گیس، چینی کی چوری اور 50 لاکھ لوگوں کو بیروزگار کرنے کا ہے، اس حکومت نے 14 ہزار ارب روپے کا قرض لے لیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اور ملک پر مسلط ٹولے کو شرم آنی چاہیے، پنجاب میں کرپشن کا بازار گرم ہے، اربوں روپے کی چوری جاری ہے، یہ چور، فراڈیے، ڈکیت صرف دیہاڑیاں لگا رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے دور میں فور اور فائیو جی ٹیکنالوجی کو متعارف کروائی گئی، جس لیپ ٹاپ پر یہ تنقید کرتے تھے، وہ بھی ریکارڈ پر موجود ہے، یوتھ پروگرام نواز شریف کا تھا۔

ن لیگی ترجمان نے کہا کہ آج کی تاریخ تک یہ اپنا کوئی پروگرام شروع نہیں کرسکے، اگر یہ نیا اشتہار چھاپتے ہیں تو انہیں کوئی معاف نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ ن لیگ نے امانت سمجھ کر خرچ کیا ہے، 14 ہزار میگا واٹ بجلی نواز شریف نے بنائی، آج پنجاب کے ہر اسکول میں ہر الیکٹرانک منصوبے کی اینٹ پر شہبازشریف کا نام درج ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے لیے شہزاد اکبر نے چوری جاری رکھی ہوئی ہیں، معاون خصوصی احتساب کو بہت جلد قانونی معاون کی ضرورت پڑے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ سپریم کورٹ تک شہباز شریف کیخلاف جاتے ہیں اور پھر چور دروازے سے بھاگ جاتے ہیں۔

ن لیگی ترجمان نے کہا کہ کشمیر کا سودا کرنے والے آج نواز شریف اور مریم نواز کے فلسطین پر بیان آنے کے طعنے دیتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *