Categories
Breaking news

حسینہ معین اور کنول نصیر کا کام نوجوانوں کو مُتاثر کرنے کیلئے زندہ رہے گا: عدنان صدیقی

Advertisement
Advertisement

اداکار عدنان صدیقی نے معروف ڈرامہ نگار حسینہ معین اور پاکستان ٹیلی وژن کی پہلی خاتون میزبان کنول نصیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کام نوجوانوں کو مُتاثر کرنے کے لیے ہمیشہ زندہ رہے گا۔عدنان صدیقی نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک فوٹو کولاج شیئر کیا ہے جو حسینہ معین اور کنول نصیر کی تصاویر سے بنایا گیا ہے۔اداکار نے فوٹو کولاج شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ہفتے کے آخر میں دو افسوسناک خبریں سُننے کو ملیں۔‘عدنان صدیقی نے لکھا کہ ’ہم نے ان دو خواتین کو کھو دیا ہے جنہوں نے جدید دور کی شروعات سے بہت پہلے ہی خواتین کی طاقت کے جذبے کو بخوبی انداز میں پیش کیا۔‘اُنہوں نے دونوں لیجنڈری خواتین سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’حسینہ معین اور کنول نصیر، آپ کا کام نسلوں کو متاثر کرنے کے لیے ہمیشہ زندہ رہے گا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *