Categories
Breaking news

حسن علی نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی نے گراؤنڈ کے بعد اب ٹک ٹاک کی دُنیا پر بھی راج کرلیا ہے۔حسن علی کے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر موجود تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 2 ملین یعنی 20 لاکھ ہوگئی ہے۔ ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد حسن علی قومی کرکٹ ٹیم کے وہ واحد کرکٹر بن گئے ہیں جنہیں ٹک ٹاک پر 20 لاکھ صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔اگر حسن علی کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی طرف نظر دوڑائی جائے تو اُنہوں نے اب تک متعدد ویڈیوز اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں جبکہ اُن کی تمام ویڈیوز پر اب تک 17 اعشاریہ 7 ملین لائکس آچکے ہیں۔اس کے علاوہ حسن علی نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے صرف 10 لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے جن میں اُن کی اہلیہ سامعہ اور قومی کرکٹر شاداب خان سمیت دیگر لوگ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حسن علی نے اپنے مداحوں سے اُنہیں ٹک ٹاک پر فالو کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔اُس وقت حسن علی کے ٹک ٹاک پر ایک اعشاریہ 8 ملین یعنی 18 لاکھ فالوورز تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *