Categories
Breaking news

حسن علی قومی ٹیم کی جان اور فائٹر ہے، ثقلین مشتاق

حسن علی قومی ٹیم کی جان اور فائٹر ہے، ثقلین مشتاق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے فاسٹ بولر حسن علی کو قومی ٹیم کی جان اور فائٹر قرار دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں ثقلین مشتاق نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی سب نے تعریف کی، مخالف ٹیمیں بھی داد دیتی نظر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ حسن علی پاکستان ٹیم کی جان ہے وہ فائٹر ہے، فرنٹ لائن پر کھیلنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ ایسے حالات پیش آتے ہیں۔

بابر اعظم نے حسن علی کے کیچ ڈراپ کو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دے دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے حسن علی کے کیچ ڈراپ کو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیدیا۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ وہ عبوری کوچ ہیں، مستقبل کے پلان آئیں گے تو کچھ سوچیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسکواڈ کی سب سے بہترین پلیئنگ الیون یہ ہی بنتی تھی، سب کا متفقہ فیصلہ تھا کہ اس الیون کو ہی برقرار رکھا جائے۔

حسن علی پر کسی کی تنقید، کوئی حق میں بول پڑا

میچ کے 19ویں اوور میں شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ چھوٹنے کے بعد ویڈ نے 3 چھکے لگا کر پاکستان سے جیت چھین لی۔

ثقلین مشتاق نے یہ بھی کہا کہ 100 میں سے 95 فیصد لوگ ٹیم کی تعریف کررہے ہیں، شکست کسی کو بھی اچھی نہیں لگتی، اس پر سب کو دکھ ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.