Categories
Breaking news

حسن علی بیٹی سے ملنے کیلئے بےتاب

حال ہی میں ننھی پری کے والد بننے والے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے لیے اپنی بیٹی سے پہلی ملاقات کرنے کے لیے انتظار کرنا مشکل ہوگیا۔پاکستان اور جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پیشِ نظر اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر بھی اپنے اہلخانہ سے دور رہنے والے قومی کرکٹر حسن علی نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی ننھی پری ’حیلینا‘ کے لیے خصوصی اسٹوری شیئر کی۔حسن علی نے بیٹی کو دیکھنے کے لیے ویڈیو کال کی جس کا اسکرین شاٹ اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لگایا۔قومی کرکٹر نے اپنی ننھی پری سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرا بیٹا۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’ڈیڈی آپ کو بہت یاد کرتے ہیں۔‘حسن علی نے لکھا کہ ’آپ کے ڈیڈی بہت جلد آپ کے پاس آجائیں گے۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *