Categories
Breaking news

حسن علی ایک فائٹر ہے: فخر زمان

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین فخر زمان بھی فاسٹ بولر حسن علی کی حمایت میں سامنے آگئے۔فخر زمان نے حسن علی کے حالیہ بیان پر ردّعمل دیا جو کہ اُنہوں نے گزشتہ روز ہی اپنے چاہنے والوں کے لیے ٹوئٹر پر جاری کیا تھا۔قومی کرکٹر نے حسن علی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’دوست! تم صرف ایک چیمپئن ہو، تم ایک فائٹر ہو۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’دنیا میں ایسے بہت کھلاڑی نہیں ہیں جو آپ کی محنت، ہمت اور عزم کا مقابلہ کر سکیں۔‘
فخر زمان نے مزید کہا کہ ’اپنا سر اونچا رکھیں کیونکہ ہم سب کو آپ پر فخر ہے۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published.