Categories
Breaking news

حسنین بہادر کے استعفیٰ دینے کی وجہ سامنے آگئی

فوٹو—سوشل میڈیا
فوٹو—سوشل میڈیا

پنجاب کے وزیر سردار حسنین بہادر دریشک کی وزارت سے استعفیٰ دینے کی وجہ سامنے آ گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا ہے کہ میں نے اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے وزارت سے استعفیٰ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے لیڈر عمران خان کے نظریے اور فیصلوں کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا رہوں گا۔

سردار حسنین بہادر دریشک کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی میرے لیے قابلِ احترام ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس میں حسنین بہادر دریشک کی وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔

جس کے بعد صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک احتجاجاً کابینہ کے اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے تھے۔

پرویز الہٰی سے تلخ کلامی، صوبائی وزیر مستعفی

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے تلخ کلام کرنے والے صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک وزارت سے مستعفی ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں ایک ہی وقت میں متعدد وزراء بات کرنا چاہتے تھے، وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ میں ڈسپلن کے ساتھ کابینہ اجلاس چلاؤں گا۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ایک وقت میں ایک ہی وزیر بات کر سکتا ہے۔

سردار حسنین بہادر دریشک نے اس کے باوجود بھی گفتگو جاری رکھی، وزیرِ اعلیٰ نے اجازت کے بغیر گفتگو سے روکا تو صوبائی وزیر غصے میں آ گئے تھے۔

حسنین بہادر دریشک نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں پھر استعفیٰ دے دیتا ہوں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *