Categories
Breaking news

حساس ادارے کے ڈائریکٹر سمیت سات افسران معطل، مگر کیوں؟ جانیے اہم خبر

Advertisement
Advertisement

کویتحکومت نے حساس معلومات افشا کرنے کے الزام پر ڈائریکٹر جنرل سیکورٹی ایجنسی سمیت سات افسران کو عہدے سے معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کویت کے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ انس الصالح نے ڈائریکٹر جنرل سیکورٹی ایجنسی سمیت سات افسران کو ان کے عہدوں سے معطل کردیاہے ۔

یہ فیصلہ انہوں نے گذشتہ سال 2018 میں ہونے والی ایک ریکارڈنگ کو لیک کرنے کے الزام میں کیا، تحقیقتاتی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد ان افراد کیخلاف کاروائی کی گئی۔

اس حوالے سے انس الصالح نے مزید کارروائی کیلئے رپورٹ پبلک پراسیکیوشن کو بھی ارسال کردی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *