Categories
Breaking news

حریت رہنما علی گیلانی کیلئے نشانِ پاکستان

Advertisement
Advertisement

اسلام آباد(دوست نیوز)پاکستان نے بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کو حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کی خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں ملک کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشانِ پاکستان سے نوازا ہے۔
صدرڈاکٹر عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر ایوان صدر اسلام آباد میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب کے دوران سید علی گیلانی کو نشان پاکستان سے نوازا ۔ سیدعلی گیلانی کی طرف سے کشمیری حریت رہنماؤںنے یہ ایوارڈ وصول کیا۔دریں اثناءصدرمملکت عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر184شخصیات کے لیے پاکستان سول ایوارڈزکا اعلان کردیا۔
ان میں معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل ‘مرحوم صادقین ‘احمدفراز‘ڈاکٹرجمیل جالبی ‘عابدہ پروین ‘بشریٰ انصاری ‘طلعت حسین‘نعیم بخاری ‘کرکٹر عبدالقادر‘علی بابا کے سربراہ جیک ما‘اداکارہ ریشم، ہمایوں سعید، سکینہ سموں، گلوکارمحمد علی شیکی، ہمایوں سعید، علی ظفراورمہہ جبین قزلباش ودیگر شامل ہیں ۔
سول ایوارڈ اگلے سال 23 مارچ کو یوم پاکستان پردیے جائیں گے۔ صادقین نقوی، پروفیسرشاکرعلی، ظہورالحق مرحوم، عابدہ پروین، ڈاکٹرجمیل جالبی، محمد جمیل خان مرحوم اوراحمد فرازمرحوم کے لیے نشان امتیاز جبکہ پروفیسر ڈاکٹرانوارالحق حسن گیلانی اورڈاکٹرآصف محمود جاہ کو ہلال امتیازسے نوازاجائے گا۔
دوغیرملکی شخصیات کوریا کے کیوجیونگ لی اورکینیڈا کی سلما عطااللّٰہ جان کو ستارہ پاکستان سے نوازا جائے گا۔ علی بابا کے جیک ما کو ہلال قائداعظم دیا جائیگا۔
24 شخصیات کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان بھی کیا گیا جن میں جواد قمر،صفیہ شہید، یات اللّٰہ، ملک سردار خان شہید،ممتازخان داوڑ شہید، حیات اللہ داوڑ خان داوڑ ہرمزشہید،ملک محمد نیازخان شہید،سپاہی اخترخان شہید،محمد نوید صادق اوردیگرشامل ہیں۔
طلعت حسین،رائٹرفاروق قیصر، سابق کرکٹر عبدالقادر مرحوم سمیت 27 شخصیات کوستارہ امتیازعطاکیاجائیگا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *