Categories
Breaking news

حافظ نعیم الرحمٰن کا کے۔الیکٹرک اور حکومت پر عوام کو دھوکا دینے کا الزام

حافظ نعیم الرحمٰن کا کے الیکٹرک اور حکومت پر عوام کو دھوکا دینے کا الزام

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کے۔الیکٹرک اور حکومت پر عوام کو دھوکا دینے کا الزام لگادیا۔

جماعت اسلامی نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف اسٹار گیٹ پر احتجاج کیا، جہاں حافظ نعیم الرحمٰن نے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہاکہ شدید گرمی میں شہر بھر میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ وفاق کے۔الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے بجلی فراہم کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ دراصل کے۔الیکٹرک اور حکومت عوام کو دھوکا دے رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے یہ بھی کہا کہ 16 سال میں بجلی کی پیداوار کی بجائے بلوں میں اضافہ ہوا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت کے۔الیکٹرک کا لائسنس فوری طور پر منسوخ کرے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *