Categories
Breaking news

حافظ سعید کے گھر کے باہر دھماکے کی تفتیش میں اہم پیش رفت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور میں حافظ سعید کے گھر کے باہر دھماکے کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب افضال احمد کوثر نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دہشتگردی کے واقعے کا ماسٹر مائنڈ سمیع الحق اور اس کے اہم ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں کی گاڑی سے غیر ملکی کرنسی بھی ملی ہے، تفتیش میں معلوم ہوا ہے واقعے میں غیر ملکی ہاتھ ملوث تھا۔

افضال کوثر نے کہا کہ عید گل کی ٹاسکنگ اور لاجسٹک سپورٹ سمیع الحق نے کی تھی۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب افضال احمد کوثر نے کہا کہ جامعہ کراچی میں دھماکا افسوسناک واقعہ ہے، دہشت گردی کے اس واقعے کے بعد فیلڈ یونٹس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مختلف اضلاع کی پولیس کیساتھ رابطوں میں ہیں، ڈسٹرکٹ پولیس کو بھی سیکیورٹی بڑھانے کا کہا گیا ہے۔

ڈی آئی جی افضال کوثر نے بتایا کہ دہشت گرد تنظیموں کی معلومات اپڈیٹ کر رہے ہیں، بلوچستان میں آپریشن کرکے دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.