
پنجاب بھر میں دھند کا راج ہے، ضلع حافظ آباد میں پنڈی بھٹیاں اور بھوبھڑا کے قریب دھند کے باعث پیش آنے والے حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
ٹریفک کی روانی متاثر
کبیر والا میں دھند کے باعث نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔
بھکر شہر اور گرد و نواح میں بھی دھند کے سبب ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔
موٹر وے کہاں کہاں بند؟
موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک، لاہور ملتان موٹر وے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک، موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے درخانہ تک اور لاہور تا سیالکوٹ موٹر وے بند ہیں۔
حدِ نگاہ 50 میٹر سے کم
فیصل آباد میں دھند :مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق
فیصل آباد میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق شکر گڑھ میں نارووال روڈ پر منڈی خیل سے جسٹر تک دھند کے باعث حدِ نگاہ 50 میٹر سے کم رہ گئی ہے۔
ٹریفک پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ نور کوٹ، نیناں کوٹ روڈ اور ظفر وال روڈ پر دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
پونچھ ڈویژن کی 88 یونین کونسل میں سے 37 کے نتائج جاری
اب تک کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی صرف 12 نشستیں جیت سکی ہے۔
-
خورشید شاہ کی عدالت سے علاج کیلئے برطانیہ جانے کی درخواست
خورشید شاہ نے اپنی درخواست میں کہا کہ صرف ایک بار ای سی ایل سے نام خارج کیا جائے۔
-
سانگھڑ، سیلابی پانی تاحال نکالا نہ جاسکا
پانی کی نکاسی کے لیے لگائے گئے درجنوں پمپ خراب ہوگئے جس کے باعث مکینوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
-
عالمی اردو کانفرنس کے تیسرے روز بھی دلچسپ مکالمہ
اکیسویں صدی میں اردو شاعری اور بچوں کا ادب، یورپ اور ترقی یافتہ ممالک میں لشکری زبان کہاں تک پہنچ سکی، تعلیم، خواتین اور سماجی رویے، ان تمام موضوعات پر عالمی اردو کانفرنس کے تیسرے روز بھی دلچسپ مکالمہ جاری رہا۔
-
کوشش ہے مقبولیت کے بجائے قبولیت پیدا کروں، کامران ٹیسوری
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پوری کوشش ہوگی کہ آپ کے دل میں اپنے لیے مقبولیت کے بجائے قبولیت پیدا کروں۔
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دے کر بہت بڑی غلطی کی تھی، عمران خان
عمران خان نے کہا کہ مجھے پتا ہی نہیں تھا کہ کس طرح جھوٹ بولا گیا دھوکے دیے گئے۔
-
اسد قیصر نے فیصل واوڈا کو احسان فراموش قرار دے دیا
اسد قیصر نے کہا کہ فیصل واوڈا چاپلوسی میں بہت آگے بڑھ گئے تھے، ان کے اختلاف کرنے کے پیچھے ان کی خود غرضی اور کم ظرفی شامل ہے۔
-
ایم کیو ایم پراپرٹیز کیس: مصطفیٰ عزیز آبادی، قاسم رضا نے گواہی ریکارڈ کرادی
متحدہ قومی موومنٹ پراپرٹیز کیس میں مصطفیٰ عزیز آبادی اور قاسم رضا نے عدالت میں گواہی ریکارڈ کرادی ۔
-
عمران خان سیاسی یا جمہوری آدمی نہیں ہیں، حافظ حمد اللّٰہ
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی یا جمہوری آدمی نہیں ہیں۔
-
شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کا تبادلہ، دہشتگرد کمانڈر ہلاک
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر محمد نور عرف سرکئی مارا گیا ہے۔
-
کےالیکٹرک کے سب اسٹیشن سے ایک شخص کی لاش برآمد
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ایک شخص تالا توڑ کر چوری کی غرض سے داخل ہوا۔
-
خان صاحب کا حکم ملتے ہی اسمبلی توڑ دوں گا، وزیراعلیٰ محمود خان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا حکم ملتے ہی صوبائی اسمبلی توڑ دوں گا۔
-
آرمی چیف کی ایکسٹینشن پر اسد قیصر سے غلط بیانی کی گئی، احسن اقبال
احسن اقبال نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی قیادت میں فوج پروفیشنل ادارے کا کردار ادا کرے گی۔
-
نوشہرہ میں پولیس موبائل پر حملہ، 3 اہلکار شہید
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار معمول کی گشت پر تھے، 2 شدت پسندوں نے فائرنگ کی۔
-
بھارت مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا، آرمی چیف
آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری سیکٹر کا دورہ کیا، جہاں افسروں اور جوانوں سے گفتگو کی۔
-
اغواء کیس: سی ٹی ڈی پولیس اہلکاروں کی درخواست ضمانت مسترد
سرکاری وکیل کا موقف ہے ملزمان کو رینجرز نے انکل سریا اسپتال کے قریب سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا، جبکہ ملزمان کا موقف ہے انھوں نے کسی کو اغواء نہیں کیا اپنے پولیس والے ہی جھوٹے کیس میں ملوث کر رہے ہیں۔