Categories
Breaking news

حارث رؤف سے مقابلہ رہتا ہے، شاہین شاہ آفریدی

لاہور قلندز کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ حارث رؤف نے اپنی کرکٹ کو کافی بہتر کیا، اس سے مقابلہ رہتا ہے، لاہور قلندرز کا بولنگ اٹیک راشد خان کے آنے سے مضبوط ہوا ہے۔ شاہین آفریدی نے کہا کہ جیسا کراچی میں کھیلے کوشش ہوگی ابوظبی میں بھی ویسا کھیلیں۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ خواہش ہے اس بار بھی ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لوں، ٹیم کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔کرکٹر شاہین آفریدی نے کہا کہ کوشش کریں گے اس بار ٹرافی حاصل کریں، ابتدائی 2 میچز ہمارے لیے کافی اہم ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *