Categories
Breaking news

حادثے کی شکار ٹرینوں کے بلیک باکس مل گئے، ریلوے حکام

حادثے کی شکار ٹرینوں کے بلیک باکس مل گئے، ریلوے حکام

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈہرکی کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس میں موجود بلیک باکس حاصل کرلیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں مسافر ٹرینوں کے بلیک باکس کے ذریعے ٹرین حادثے کی وجوہات معلوم کی جاسکتی ہیں۔

ریلوے ذرائع نے بتایا کہ بلیک باکس میں موجود ڈیٹا سے چیک کیا جائے گا کہ حادثے کے وقت ٹرینوں کی اسپیڈ کیا تھی۔

واضح رہے کہ ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس کے تصادم سے کئی بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں جس کے نتیجے میں 40 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

حادثے سے متعلق ڈی ایس ریلوے طارق لطیف نے بتایا کہ ملت ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے 2منٹ بعد ہی سرسید ایکسیریس متاثرہ بوگیوں سے ٹکراگئی۔

ڈی ایس ریلوے سکھر طارق لطیف کے مطابق ٹرین حادثہ 3 بجکر 45 منٹ پر ہوا، حادثے کے بعد اپ اینڈ ڈاؤن ریلوے ٹریفک معطل ہے، دونوں اطراف کی تمام مسافر ٹرینیں بڑے بڑے اسٹیشنوں پر روک لی گئی ہیں۔

دوسری جانب سرسید ایکسپریس کےزخمی ڈرائیور کا کہنا ہے کہ شہریوں کے اشارے پر ایمرجنسی بریک لگایا، کہیں اور سے اطلاع نہیں ملی تھی۔

سرسید ایکسپریس کےزخمی ڈرائیور نے اپنے بیان میں کہا کہ ریتی اسٹیشن کے سگنل گرین ملے تھے،ریتی کے اسٹیشن ماسٹر سے بھی بات ہوئی اس نے بھی کلیئر کیا۔

ڈرائیور نے مزید بتایا کہ گاڑی مقررہ اسپیڈ سے جارہی تھی، شہریوں کو اشارہ کرتے دیکھا تو ایمرجنسی بریک لگایا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *