Categories
Breaking news

حادثہ اس لیے ہوا ہے کہ ٹریک کی مینٹینس ہی نہیں کی جارہی تھی، سعد رفیق

حادثہ اس لیئے ہوا ہے کہ ٹریک کی مینٹینس ہی نہیں کی جارہی تھی، سعد رفیق

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ حادثہ اس لیے ہوا ہے کہ ٹریک کی مینٹینس ہی نہیں کی جار ہی تھی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ انجن کی مینٹینس بھی نہیں کی جارہی ہے، آپ نے ریلوے کا نظام تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔

سعد رفیق نے کہا کہ انجن اور بوگی دونوں مینٹینس مانگتے ہیں، کروڑوں روپے کا ریلوے کو چونا لگایا جا رہا ہے۔

ریلوے لائنز کی مرمت کیلئے فنڈز نہ ہونے کے برابر ہیں، سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا گھوٹکی میں میں پیش آنے والے افسوسناک ٹرین حادثے سے متعلق کہنا ہے کہ لوکوموٹو کی دیکھ بھال نہ ہونے کے برابر ہے، لائنز کی مرمت کے لیے فنڈز نہ ہونے کے برابر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات صاحب اپنے کرتوتوں کا جائزہ لیں، آپ کی وجہ سے ریلوے تباہ ہو گئی ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اب رسیدیں آپ کو دینی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *