Categories
Breaking news

جے یو آئی بلدیاتی الیکشن میں جیت پر خود حیران ہے، پرویز خٹک

وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے امیدوار خود حیران و پریشان ہیں کہ انہیں بلدیاتی انتخابات میں اتنا ووٹ کس طرح ملا، نہ تو ان کے پولنگ ایجنٹ تھے اور نہ ہی انہوں نے کوئی انتخابی مہم چلائی تھی۔

نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی اب بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے، جس نے کے پی کے کی 17 تحصیلوں میں کامیابی حاصل کی۔

پرویز خٹک نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی قیادت میں بیشتر آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ انسان غلطیوں سے سبق سیکھتا ہے، دوسرے مرحلے میں پی ٹی آئی کلین سوئپ کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *