Categories
Breaking news

جی 20 ممالک نے پاکستان کی قرض ادائیگی معطل کردی

Advertisement

 گروپ جی 20

کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال صورت حال کے باعث امیر ممالک کے گروپ جی 20 نے پاکستان کے ذمے واجب الادا1.7 ارب ڈالرز کے قرض کی ادائیگی معطل کردی ہے جس سے پاکستان کو بڑی سہولت ملے گی۔

جی 20 ممالک کی طرف سے ڈیٹ سروس کی معطلی کے لیے پاکستان نے فرانس، چین اور سوئٹزرلینڈ کے ساتھ ڈیٹ کی ری شیڈولنگ کے لئے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔ پاکستان نے جی 20 ممالک کے ڈیٹ سروس کی معطلی کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے مذاکرات کیے۔ سہولت کے تحت پاکستان کو 1.7 بلین ڈالرز کے قرض کی ادائیگی معطل رہے گی۔

Advertisement

وزارت اقتصادی امور کے مطابق پاکستان جی 20 ممالک سے مئی تا دسمبر 2020 کے عرصے کے لیے 1 اعشاریہ 8 بلین ڈالر کے قرض کی واپسی میں ریلیف کی توقع کررہا تھا۔ اس میں 1.47 بلین ڈالر قرض کی اصل رقم اور 323 ملین ڈالر کا سود شامل ہے۔ کورونا کے منفی معاشی اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے جی 20 ممالک ڈیٹ سروس کی معطلی کی سہولت کا آغاز کیا گیا تھا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *