Categories
Breaking news

جی میل میں ایک اور نئے فیچر کا اضافہ

جی میل میں ایک اور نئے فیچر کا اضافہ

گوگل نے جی میل میں ایک اور نئے فیچر کا اضافہ کر دیا۔ اب صارفین جی میل کے اندر ہی دستاویزات کو ایڈٹ کرسکیں گے۔ دنیا کی مقبول ترین ای میل سروس جی میل میں اب صارفین مائیکرو سافٹ آفس فائلز کو گوگل ڈرائیو میں محفوظ کیے بغیر بھی تبدیلیاں کرسکیں گے۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل گوگل کی جانب سے مائیکرو سافٹ آفس فائلز میں ایڈیٹنگ کی سہولت تو دی گئی تھی مگر اس کے لیے گوگل ڈرائیو کا سہارا لینا پڑتا تھا۔
نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین جی میل کے اندر ہی دستاویزات کو ایڈٹ کرسکیں گے اور گوگل ڈرائیو پر محفوظ کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔
یعنی جب کسی صارف کو ای میل میں ورڈ یا ایکسل فائل ملے گی تو سنگل کلک پر وہ اپنی مرضی کی ایڈیٹنگ کرسکیں گے۔ اسی طرح صارفین اوریجنل ای میل تھریڈ پر اپ ڈیٹ فائل کے ساتھ واپس بھی بھیج سکیں گے۔

گوگل کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ وہ گوگل ڈاکس میں مکس پیج سپورٹ بھی متعارف کرائی جارہی ہے۔ اس سپورٹ کے ساتھ صارفین نئی دستاویز کے ساتھ ورڈ فائلز لینڈ اسکیپ اور پورٹریٹ پیج کے ساتھ ایڈٹ کرسکیں گے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *