
ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر نے کہا ہے کہ جس علاقے سے گٹکے کی فروخت کی شکایات ملیں گی وہ پولیس افسران اپنے عہدے پر نہیں رہیں گے۔
کراچی میں بارانِ رحمت کے باعث ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر نے ضلع شرقی کے ایس ایس پی، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ تعارفی اجلاس کے دوران یہ حکم دیا کہ تمام ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز اپنے علاقوں میں گٹکا فیکٹریز کا مکمل خاتمہ کر دیں، اس حوالے سے اگر شکایات موصول ہوئیں تو معافی نہیں ملے گی۔
اجلاس میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام پر زور دیا گیا، تمام ایس ایچ اوز سے باری باری نام، تھانے کا نام اور تعیناتی کی مدت معلوم کی گئی۔
ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر نے پوچھا کہ کوئی ایسا افسر ہے جو پہلی مرتبہ ایس ایچ او لگا ہو تو پتہ چلا تمام افسران وہی ہیں جو مسلسل بدل بدل کر مختلف تھانوں میں ایس ایچ اوز لگتے رہے ہیں، انہیں کوئی بھی تھانیدار ایسا نہیں ملا جو پہلی بار ایس ایچ او لگا ہو۔
ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر نے اچھی کارکردگی پر افسران کو شاباش بھی دی۔
ڈی آئی جی ایسٹ کی جانب سے ایس ایچ او سچل انسپکٹر اورنگ زیب خٹک کو بھاری مقدار میں منشیات پکڑنے پر شاباش دی گئی۔
انہوں نے دریافت کیا کہ نارکوٹکس والوں کے ساتھ ملی بھگت سے تو کام نہیں چل رہا، جس پر تمام افسران زیر لب مسکرا دیئے۔
ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر آج ضلع ملیر اور کورنگی کے افسران سے تعارفی میٹنگ بھی کریں گے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
پریانتھا کمارا کا متبادل نیا سری لنکن فیکٹری منیجر تعینات
سانحہ سیالکوٹ میں پریانتھا کمارا کی ہلاکت کے بعد نئےسری لنکن منیجر اسانکا فرنینڈو نے فیکٹری کا چارج سنبھال لیا۔
-
چیئرمین نیب کسی قائمہ کمیٹی اجلاس میں پیش نہیں ہونگے
پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس چیئرمین نیب کی عدم شرکت پر موخر کردیا گیا، نیب نے چیئرمین نیب کی کمیٹی میں شرکت نہ کرنے پر سیکرٹری نیشنل اسمبلی کو خط میں کہا کہ وزیر اعظم نے چیئرمین نیب کی جگہ ڈی جی نیب کو بریفنگ دینے کی منظوری دی ہے، چیئرمین نیب پی اے سی سمیت کسی بھی قائمہ کمیٹی میں بطور پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر پیش نہیں ہوں گے۔
-
38ملین خاندانوں اور 32 ملین گھرانوں کا ڈیجیٹل سروے مکمل کرلیا، ثانیہ نشتر
وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ 38ملین خاندان اور 32 ملین گھرانوں کے ڈیٹا کو اکٹھا کرنا مکمل ہوا، گھرانوں اور خاندانوں کا جنوبی ایشیا کی تاریخ میں پہلی دفعہ ڈیجیٹل سروے مکمل ہوا ہے
-
اگر اسپتال بھرے تو لاک ڈاؤن لگا سکتے ہیں: وزیرِ صحت سندھ
وزیرِ صحت سندھ عذرا پیچوہو نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس اور اس کے ویرینٹ اومی کرون کے باعث اگر اسپتال بھرے تو لاک ڈاؤن کی جانب جا سکتے ہیں۔
-
شفافیت و بدعنوانی کا PTI کا نعرہ دھوکا تھا: شہباز شریف
مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کے نتائج سے یہ 2 چیزیں سامنے آتی ہیں کہ پی ٹی آئی کا شفافیت اور بدعنوانی کا نعرہ ایک دھوکا تھا۔
-
کرکٹ کلب سے پی ٹی آئی کو 21 لاکھ ڈالرز کی فنڈنگ ہوئی، اکبر ایس بابر
پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر کاکہنا ہے کہ دبئی سے ووٹنگ کرکٹ کلب سےپی ٹی آئی کو 21 لاکھ ڈالرز کی فنڈنگ ہوئی، یہ تفصیلات 2013ء تک ہیں، اس کے بعد دھرنا بھی چلا، یہ دیکھنا باقی ہے کہ کلب سے کس حد تک فنڈنگ ہوئی ۔
-
وزیرِ اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کوہ پیما حسن جان کا بہترین علاج
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر پاکستان کی بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے والے کوہ پیما حسن جان ہوشے کا کراچی کے جناح اسپتال میں بہترین علاج جاری ہے۔
-
نواز شریف کو جب آنا ہوگا، خود اعلان کریں گے، رانا ثناء اللّٰہ
مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو جب آنا ہو گا تو وہ خود اعلان کریں گے
-
اومیکرون کی مقامی منتقلی ہو رہی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا عالمی وبا کورونا وائرس کے جنوبی افریقا سے پھیلنے والے نئے ویرینٹ امیکرون سے متعلق کہنا ہے کہ اومیکرون کے کچھ کیسز کی ٹریول ہسٹری ہے باقی مقامی کیسز ہیں، اومیکرون کی مقامی منتقلی ہو رہی ہے۔
-
فارن فنڈنگ کیس،اسکروٹنی رپورٹ بارش کا پہلا قطرہ ہے، حمزہ شہباز
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ بارش کا پہلا قطرہ ہے۔
-
فیکٹری ایریا سے اغواء 4 بچیاں بازیاب
لاہور میں فیکٹری ایریا کی حدود سے اغواء چاروں بچیوں کو بازیاب کروالیا گیا ہے۔
-
حامد یار ہراج کل صوبائی وزیر کا حلف اٹھائیں گے
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب کابینہ میں توسیع کی منظوری دے دی، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی حامد یار ہراج کل صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔
-
احسن اقبال کا وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت اسٹیٹ بینک کی سالمیت ختم کررہی ہے، ہر پاکستانی اسٹیٹ بینک کو بچانے میں اپنا کردار ادا کرے
-
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش شروع
ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی کئی روز سے گہرے بادلوں کے نرغے میں ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بوندا باندی اور بارش شروع ہو گئی۔
-
کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن سے 2 مبینہ اجرتی قاتل گرفتار
کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں 2 روز قبل سگے بھائیوں سمیت 3 شہریوں پر فائرنگ میں ملوث 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
-
نیب افسران کیخلاف توہین عدالت کا کیس ختم
سپریم کورٹ نے تحریری معافی مانگنے پر قومی احتساب بیورو (نیب) کے افسران کیخلاف توہین عدالت کا کیس ختم کر دیا۔