Categories
Breaking news

جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کا کل کا ظہرانہ ملتوی

جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کا کل کا ظہرانہ ملتوی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین کے ہم خیال گروپ نے کل کا ظہرانہ ملتوی کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر اجمل چیمہ کی جانب سے جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے اعزاز میں پیر 24 مئی کو ظہرانہ دیا جانا تھا۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کا کل کا ظہرانہ ایک دن کےلیے ملتوی کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اجمل چیمہ کی طرف سے ظہرانہ اب منگل کو دیا جائے گا، جس میں جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے لوگ شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پیر کے بجائے منگل کو ہونے والے ظہرانے میں پی ٹی آئی کورکمیٹی کے اجلاس کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *