Categories
Breaking news

جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کا اجلاس آج ہوگا

جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کا اجلاس آج ہوگا

جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کا اجلاس آج صوبائی وزیر اجمل چیمہ کی قیام گاہ پر طلب کرلیا گیا، اجلاس کی صدارت جہانگیر ترین کریں گے۔

جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کا اجمل چیمہ کی رہائش گاہ پر ہونے والا ظہرانہ اب عشائیے میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

اجلاس میں جہانگیر ترین گروپ ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لے گا اور ساتھ ہی آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے بعد صوبائی وزیر اجمل چیمہ جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کو عشائیہ بھی دیں گے۔

قبل ازیں صوبائی وزیر کی رہائش گاہ پر یہ بیٹھک پیر کی دوپہر کو ہونا تھی جو بعد ازاں آج تک کے لیے ملتوی کردی گئی تھی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس کی تفصیلات سامنے آنے تک اجلاس ملتوی کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *