Categories
Breaking news

جہانگیر ترین کی شوگر ملز کا آڈٹ کرنیکےنوٹس کیخلاف درخواست مسترد

جہانگیر ترین کی شوگر ملز کا آڈٹ کرنیکےنوٹس کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین کی شوگر مل کا آڈٹ کرنے کے نوٹس کیخلاف درخواست خارج کر دی ۔

جسٹس راحیل کامران شیخ نے جہانگیر ترین کی شوگر مل کی درخواست پر سماعت کی اور فیصلہ سنایا۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا گیا کہ ایف بی آر کا نوٹس جاری کرنے کی پیشگی اطلاع دینا لازم ہے، نوٹس بھیجنے والا اس بات کا مجاز ہی نہیں کہ تفصیلات پوچھ سکے ، اثاثوں کی جانچ پڑتال متعلقہ ٹیکس آفیسر کرسکتا ہے ۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہاکہ داخل کرائے گئے جواب کو حتمی جواب ہی نہیں مانا جارہا ۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ ٹیکس آڈٹ کا نوٹس کالعدم قرار دیا جائے ، عدالت نے وکلا ء کے دلائل سننے کے بعد جہانگیر ترین کی شوگر ملز کی درخواست مسترد کر دی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *