Categories
Breaking news

جہانگیر ترین کا عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

جہانگیر ترین کا عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

حکمران جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری ہے اور رہے گا۔

لودھراں میں پارٹی کارکنوں سے ملاقات کے دوران جہانگیر ترین نے کہا کہ ورکرز اور سپورٹرز ہی میرا اثاثہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد صرف اور صرف بےلوث عوامی خدمت ہے، عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری ہے اور رہے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ صحت و تعلیم کی بہترین سہولیات کی فراہمی عام آدمی کا حق ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ لودھراں میں سماجی کاموں کا آغاز سیاست میں آنے سے قبل کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *