Categories
Breaking news

جہانگیر ترین کا حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان

جہانگیر ترین کا حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان

لندن میں جہانگیر ترین اور (ن) لیگی رہنما اسحاق ڈار کی ملاقات رنگ لے آئی، جہانگیر ترین نے پرویز الٰہی کے خلاف حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کردیا۔

رپورٹس کے مطابق حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار ہیں۔

دوسری جانب (ن) لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفا غیرآئینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنا استعفا وزیراعظم کو نہیں گورنر پنجاب کے نام بھیجنا ہوتا ہے۔

(ن) لیگ کی جانب سے استعفے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

اس سے قبل گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا استعفا منظور کر کے پنجاب کابینہ توڑ دی تھی، جس کے بعد صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج دن 11 بجے طلب کرلیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.