Categories
Breaking news

جہانگیر ترین پاکستان واپس آگئے

جہانگیر ترین پاکستان واپس آگئے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین پاکستان واپس پہنچ گئے۔ وہ دبئی سے لاہور پہنچے ہیں۔ کچھ روز قبل جہانگیر ترین اور ان کے اہل خانہ لندن سے دبئی پہنچے تھے جہاں انہوں نے کچھ روز قیام کیا اور پھر پاکستان واپس آگئے۔

جہانگیر ترین کے ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی کے ناراض رہنما اور ان کے صاحبزادے علی ترین لاہور پہنچے ہیں۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ ان کی طبیعت اب بہتر ہے اور ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد وطن واپسی ممکن ہوئی۔ وہ اپنی صحت یابی کیلئے دعا کرنے پرسب کے شکر گزار ہیں۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ وہ جلد ہی ساتھیوں سے مشاورت اورملاقاتوں کاسلسلہ شروع کریں گے۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟

خیال رہے کہ جہانگیر ترین کچھ ماہ پہلے علاج کے سلسلے میں لندن گئے تھے۔ پی ٹی آئی سے اختلافات کے بعد انہوں نے اپنا الگ گروپ بنالیا تھا جو تحریک انصاف کی حکومت کے زوال کا سبب بنا۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.