Categories
Breaking news

جہانگیر ترین نے تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کی تیاری کرلی، تہلکہ خیز دعویٰ

Advertisement

جہانگیر ترین نے تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کی تیاری کرلی، تہلکہ خیز دعویٰ

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شہلا رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین پی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں۔

Advertisement

اپنے ایک ٹویٹ میں شہلا رضا نے بتایا کہ جہانگیر ترین نے سابق گورنر مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی ہے جس کے بعد وہ اگلے ہفتے کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں جہانگیر ترین ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی چھوڑ کر پی پی پی میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔

شہلا رضا کے مطابق اگر جہانگیر ترین واقعی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے تو "نہ بزدار رہے گا نہ نیازی ہوگا۔"

خیبر پختونخواہ کے مختلف محکموں کے ملازمین کی مستقلی کا معاملہ، پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

خیال رہے کہ جہانگیر ترین عمران خان کے قریبی ترین ساتھی تھے۔ انہوں نے 2018 کے الیکشن کے بعد مرکز اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا تاہم اب وہ اپنی ہی حکومت کے زیر عتاب ہیں۔ انہیں نہ صرف سائڈ لائن کردیا گیا ہے بلکہ چینی بحران کے حوالے سے ان پر مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

جہانگیر ترین کی مخدوم احمد محمود سے ملاقات،اگلے ہفتہ کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سےملاقات کریں گے،خیال ہے کہ جہانگیر ترین اس ملاقات میں پی ٹی آئی چھوڑنے اور ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لیں گے،اگر واقعی ایسا ہوگیا تو نہ بوزدار رہے گا نہ نیازی ہوگا

ایکسپو ویکسی نیشن سنٹر کی بجلی بند، ویکسین کے لئے آئے بزرگ شہریوں کو مشکلات کا سامنا

— Syeda Shehla Raza (@SyedaShehlaRaza) April 6, 2021

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *