Categories
Breaking news

جہانگیر ترین سیشن عدالت میں پیش

خدا کا شکر، یہ مشکل وقت تھا گزر گیا، جہانگیر ترین

جہانگیرترین اورعلی ترین کے وکیل نے منی لانڈرنگ اور کارپوریٹ فراڈ کیس میں درخواست ضمانت واپس لے لی، درخواست واپس لینے کی بنیاد پر عدالت نے درخواستیں نمٹا دیں، جہانگیر ترین نے عدالت میں کہاکہ خدا کا شکر،یہ مشکل وقت تھا گزر گیا۔

منی لانڈرنگ اور کارپوریٹ فراڈ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین اور علی ترین عبوری ضمانت مکمل ہونے پر آج لاہور کی سیشن عدالت میں پیش ہوئے۔

جہانگیرترین اور ان کے بیٹے علی ترین ارکان اسمبلی کے ہمراہ سیشن عدالت میں آئے اور ایڈیشنل سیشن جج کے روبرو پیش ہوئے۔

جہانگیر ترین کی درخواست ضمانت پر سماعت میں وکیل جہانگیر ترین نے کہاکہ ہم منی لانڈرنگ اورکارپوریٹ فراڈ کیس میں درخواست ضمانت واپس لے رہے ہیں۔

کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کے تفتیشی افسر کا بیان قلمبند کیا گیا، افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کی ضرورت نہیں ہے، ہم ریکارڈ کا جائزہ لے رہے ہیں، اس مرحلے پر گرفتاری درکار نہیں ہے۔

کیس کی سماعت کے دوران وکیل جہانگیر ترین نے عدالت کو بتایا کہ اکاؤنٹ میں پیسے کہاں سے اور کیسے آئے سب تفصیل ہے،وکیل نے کہاکہ کمپنی شئیر ہولڈر کی اجازت سے کام کرتی ہے، یہ کیس ایف آئی اے کے دائرہ اختیار میں نہیں تھا،بلکہ کیس ایس ای سی پی کا تھا۔

ایف آئی اے نے عدالت میں کہا کہ ہم بنیادی حقوق پر یقین رکھتے ہیں،جہانگیر ترین اورعلی ترین کی اس کیس میں گرفتاری کی ضرورت نہیں ہے۔

اس پر وکیل جہانگیر ترین نے کہاکہ گرفتاری کی ضرورت ہو تو ایف آئی اے پہلے مطلع کرے،ایف آئی اے افسر نے کہاکہ اگر کوئی کارروائی کرنا ہو گی تو مطلع کر دیں گے۔

جہانگیرترین،علی ترین نے بینکنگ کورٹ کیس میں بھی درخواست ضمانت واپس لے لی جس کے بعد عدالت نے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پرنمٹا دی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *