Categories
Breaking news

جہانگیر ترین اور خاندان کے 36 اکاؤنٹس منجمد

چینی، سٹہ مافیا اور جے ڈی ڈبلیو کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے 36 اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے ہیں۔

اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ 9 سرکاری اور نجی بینکوں نے جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے افراد کے 36 اکاؤنٹس منجمد کر دیئے ہیں۔

جہانگیر ترین سے رابطے کرنیوالے ارکانِ اسمبلی کی لسٹ تیار

جہانگیر ترین سے رابطے کرنے والے ارکانِ اسمبلی کی لسٹیں تیار کر لی گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے افراد کے یہ 36 اکاؤنٹس ایف آئی اے لاہور کی درخواست پر منجمد کیئے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ4 امریکی ڈالرز، 2 برطانوی پاؤنڈز اور 30 پاکستانی کرنسی کے اکاؤنٹس منجمد کیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیے

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ علی ترین کے 21، جہانگیر ترین کے 14 اکاؤنٹس اور ان کی اہلیہ کا ایک اکاؤنٹ منجمد کیا گیا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ ان اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کی رقم موجود ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *