Categories
Breaking news

جہانگیر ترین اور بیٹے کو نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے طلب کرلیا

Advertisement
Advertisement

جہانگیر ترین اور علی ترین

شوگر ملز کیس میں نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جہانگیر ترین کو بیٹے سمیت طلب کرلیا۔

نیب کی جانب سے شوگر کیس کی تحقیقات کے لئے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (سی آئی ٹی) نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو طلب کرلیا ہے، انہیں 19 ستمبر کوایف آئی اے دفتر لاہور میں طلب کیا گیا ہے، جب کہ ان کے بیٹے علی ترین کو بھی 20 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ ‏جہانگیرترین سے جے کے ٹی فارمنگ کے اثاثے خریدنے کی تفصیلات طلب کی ہیں، اور ان کوجاری نوٹس میں تمام ضروری دستاویزات ساتھ لانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ‏جہانگیرترین اور علی ترین ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

ذرائع کے مطابق ‏ ‏جہانگیر ترین پر 15 ارب روپے سے زائد کے کارپوریٹ فراڈ کا الزام ہے، تحقیقاتی ٹیم جہانگیرترین کے خلاف4 بڑے الزامات کی تحقیقات کررہی ہے، ان پر یہ الزامات شوگر کمیشن نے اپنی رپورٹ میں لگائے تھے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *